Saturday 16 September 2017

جنّات انسان اور فرشتے تین بڑی مخلوقات

 جنّات انسان اور فرشتے تین بڑی مخلوقات 

اللہ رب العزت نے کائنات میں نظر آنے اور نہ آنے والی بے حساب مخلوقات کو پیدا کیا ہے زمین پر نظر آنے والی مخلوق لاکھوں قسم کی ہے اور بہت ساری مخلوق جو ابھی تک انسان کی آنکھ سے اوجھل ہے جبکہ مخلوق کی کچھ قسمیں آہستہ آہستہ زمین سے ختم ہوتی جارہی ہیں جبکہ کچھ نئی نسلیں آہستہ آہستہ آشکار ہوتی رہتی ہیں مخلوقات میں سب سے اشرف و اعلیٰ مخلوق انسان کو قرار دیا گیا اور انسانوں کے باپ سیدنا آدم ؑ کو تمام فرشتوں کی طرف سے سجدہ کروانا اللہ تعالیٰ کی طرف انسان کو دیے جانے والے مرتبے اور عظمت کو ظاہر کرتا ہے فرشتوں کا معاملہ انسانوں اور جنّات کے برعکس ہے ان سے گنا ہ سرزد نہیں ہوتے اور نہ ہی انکی میں اولاد اور شادی بیاہ کا سلسلہ جاری ہوتا ہے وہ اللہ رب العزت کے احکام میں ایک ذرہ برابر بھی حکم عدولی نہیں کرتے جبکہ انسان اور جنّ دو ایسی مخلوقات جن سے نیکی بدی سرزد ہوتی ہے وہ رحمانی اور شیطانی تعلیمات کی پیروی کرتے ہیں انسان کو جہاں فرشتوں پر فضیلت حاصل ہے وہاں جنّات پر افضیلت حاصل ہے جنّات اللہ رب العزت کی طرف سے مبعوث کیے گئے انبیاء کرام ؑ کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہیں جس طرح انسان انبیاء کرام ؑ کی پیروی کرتے ہیں اور کچھ خدا کی طرف سے نازل کردہ تعلیمات کے انکاری ہیں یہی معاملہ جنّات کا بھی ہے کسی صیح روایت میں کسی جنّ کو نبی مبعوث کیے جانے کا ثبوت نہیں ملتا۔ 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive