Saturday 16 September 2017

جنات کی قسمیں

 جنات کی قسمیں
 جنات کی قسمیں 

نبی اکرم سرکار دو عالم ﷺ نے فرمایا کہ جنوں کی تین قسمیں ہیں 
ایک قسم وہ ہوتی ہے جو ہوا میں اڑتی ہے 
ایک وہ قسم ہوتی ہے جو سانپ اور کتوں کی شکل میں ہوتی ہے 
ایک قسم وہ ہوتی ہے جو سفر اور قیام کرتی ہے یعنی بھوت وغیرہ اس کو طبرانی، حاکم اور اور بیہقی نے الاسماء والصفات میں صیح سند کے ساتھ بیان کیا ہے ابن ابی الدینا نے مکاید الشیطان میں ابودرداؓ سے رووایت کیا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ نے تین قسم کے جنّ پیدا کیے ہیں 
ایک قسم سانپ بچھو اور کیڑے مکوڑوں کی ہے 
دوسری ہوا کی مانند 
تیسری وہ جو حساب و کتاب اور جزاو سزاکی مطلف ہے 
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بھی تین قسموں میں پیدا کیا 
ایک قسم جو چوپایوں کی ہے ان کے بارے میں اللہ رب العزت نے قرآن کریم کی سورۃ الاعراف کی آیت نمبر179میں ارشادفرمایا ہے کہ 
”ان کے دل ہیں مگر سمجھتے نہیں آنکھیں ہیں مگر دیکھتے نہیں کان ہیں مگر سنتے نہیں“
دوسری قسم وہ ہے جس کا جسم بنی آدم کی طرح ہے مگر روح شیطان کی ہے 
تیسری قسم وہ جو بروز قیامت زیر سایہ الہیٰ ہو ں گے جبکہ اس دن کوئی دوسرا سایہ نہیں ہوگا 
علامہ زمحشری فرماتے ہیں میں نے دیہاتیوں کے ہاں جنّوں کے بارے میں ایسی عجیب و غریب چیزیں دیکھی ہیں جن کو بیان نہیں کیا جاسکتا آپ فرماتے ہیں کہ کہ جنّوں میں ایک جنس ایسی بھی ہے جس کی نصف شکل انسان کی سی ہوتی ہے اس کا نام شق ہے یہ مسافر کو تنہا دیکھ کر پریشان کرتا بلکہ بعض اوقات مسافر کو جان سے بھی مار دیتا ہے 
Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive