Monday 4 September 2017

جادو گروں کے مشہور طریقے

جادو گروں کے مشہور طریقے
جادو گروں کے مشہور طریقے

ہم جادو کے ان چند مشہور اور کثیر الا ستعمال طریقوں سے آپ کوروشناس کرائیں گے جنہیں بردئے کار لاکر کوئی ساحر کسی پر جادوکرتاہے ۔
اس تقسیم کا تعلق جادو گر کے عملیات اور جادو کے طریقوں سے ہےاس۔تقسیم میں ہم صرف اپنی معلومات کی حدتک چند اقسام کاذکر کریں گے ۔ وگرنہ

جادوکی اصل اقسام توکم ازکم اتنی ہیں جتنے دنیا میں جادوگر پائے جاتے ہیں ۔ان میں سے ہمارے علم یا تجربہ میں آنے والی اقسام کی تفصیل اس طرح سے ہے :۔


کلام کا جادو (منتر ): اس قسم کے جادو میں ساحر کسی بھی قسم کی پڑھائی کے ذریعے کسی شخص پر سحرکرتاہے ۔


  تعویذ جلانا : بعض دفعہ خاص قسم کا تعویذ لکھ کر اسے جلانے سے مطلوبہ شخص پر جادو مسلط کیا جاتا ہے ۔یہ طریقہ محبت اور ہلاکت کے لئے زیادہ استعمال کیاجاتاہے ۔


تعویذ دفنانا : بعض خاص قسم کے مقاصد کے لئے جادوگر تعویذ لکھ کر اسے زمیں میں ، قبر میں ، مطلوبہ شخض کے گھر میں یااس کے راستے میں دفنا دیتاہے ۔ ایسے تعویذ ہلاکت ،جدائی اور محبت کیلئے استعمال میں لائے جاتے ہیں ۔


تعویذ بہانا: بعض دفعہ عامل تعویذ کوپانی میں بہاکر مختلف قسم کے مقاصدحاصل کرتاہے۔

تعویذ پلانا: بعض مقاصد (محبت ، ہلاکت ، بیماری وغیرہ ) کے لئے مطلوبہ فردکوتعویذ پانی میں گھول کر پلایا جاتا ہے اور اس سے مطلوبہ نتائج زیادہ جلدی اور زیادہ پختہ نکلتے ہیں ۔
سحری اشیاء کھلانا : بعض دفعہ ساحر کسی چیز پر پڑھا ئی کرکے دیتاہے کہ مطلوبہ شخص کو یہ کھلا دیاجائے ۔ محبت ، بیماری ، ہلاکت اور نفرت کے لئے ایسے عملیات بہت عام ہیں۔
مسان کی راکھ کھلانا: بعض عملیات میں جادو گر کسی کھانے پینے کی چیز میں ہندؤوں کی مڑھی سے مردوں کوجلا ئے جانے والی راکھ ملاکر مطلوبہ شخص کوکھلا تا ہے ۔ ایسا عمل ہلاکت اور بیماری کے لئے کیا جاتاہے اور نہایت خطرناک بھی ہوتاہے اور اس کا علاج بھی بہت مشکل ہوتاہے ۔
تعویذ ہوامیں لٹکانا : بعض مقاصد کے لئے ساحر کوئی تعویذ لکھ کر سائل کودیتاہے کہ اسے اپنے گھر میں، ویرانے میں ، قبرستان میں یامطلوبہ شخص کے گھر کے پاس لٹکا دو۔ ایسے تعویذ محبت کیلئے بھی کار آمد ہوتے ہیں اور جدائی کے بعض اعمال میں بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
پتلے میں سوئیاں چبھونا: بعض دفعہ ساحر مطلوبہ شخص کے نام پر کپڑے کا ایک پتلا بناتا ہے اور اس کو جن اعضاء کی بیماریوں میں مبتلا کرنا ہوان اعضاء میں سوئیاں چبھوکر وہ پتلا کسی قبر وغیرہ میں دفن کردیتاہے ۔ کچھ عرصے کے اندر اندر مسحور شخص کوان اعضاء میں طرح طرح کی تکلیفیں شروع ہوجاتی ہے جن اعضاء (پیٹ ،دل ، دماغ ، گردے ) میں ساحر نے سوئیاں چبھوئی ہوتی ہیں ۔بعض دفعہ زیادہ مدت گذر جانے اور سوئیوں کو زنگ لگ جانے کے بعد ایسے مسحور کا علاج دشوار اور بعض دفعہ ناممکن ہوجاتاہے ۔
  موم کی گڑیا پر عمل : بعض دفعہ جادوگر موم کے پتلے پر عمل کرکے اسے ہلکی آنچ پر رکھنے کوکہتا ہے۔ جوں جوں اسے تپش پہنچتی ہے تو ں توں اس کا مسحور پر اثر ظاہر ہوتاہے ۔ اگر محبت کے لئے ایسا عمل کیاگیا ہوتو اس کے دل میں طالب کے لئے محبت ، کشش ،تپش اور بے قراری پیدا ہوتی ہے اور اگر ہلاکت یابیماری کے لئے کیا گیا ہوتو اسے طرح طرح کی جسمانی بیمار یاں لاحق ہوتی ہیں اور وہ بستر سے لگ جاتاہے ۔

ہنڈیا چلانا ، مٹھ چلانا: یہ ایک نہایت خطرناک اور مہلک عمل ہے اس عمل سے مطلوبہ شخص منٹوں میں ہلاکت کاشکار ہوجاتاہے ۔ اسے ہانڈی چلانا بھی کہا جاتا ہے اور مٹھ چلانا بھی جادو گر ایک پتلے پر عمل کرکے اسے ایک ہنڈیا میں ڈال کر ایسی جگہ آکر اس پر پڑھائی کرتا ہے جہاں سے اس ہنڈیااور مطلوبہ شخص کے گھر کے درمیان کوئی آبی گذر گاہ (دریا ، نہر ، پانی کا نالہ ) حائل نہ ہو۔ اس عمل سے وہ ہنڈیا ہوامیں اڑتی مطلوبہ شخص کے گھر تک پہنچتی ہے اور اس کی چھت کے قریب پہنچ کرباقاعدہ اردویا مقامی زبان میں ہدف کو چیلنج کرتی ہے کہ میں آگئی ہوں۔ تو اگر اپنا بچاؤکرسکتا ہے تو کرلے ۔اس آواز کے ساتھ دھڑام سے وہ ہنڈیا مکان کی چھت پر یااس گھر کا صحن ہوتو صحن میں گر کر پھٹ جاتی ہے ۔ اور اس کے پھٹتے ہی مطلوبہ شخص کادل یا جسم کا کوئی اور عضوِرئیسی پھٹ جاتاہے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔


ہنڈیاکا عمل پلٹنا :۔منزل اور آیت الکرسی کا چلہ مکمل کرنے کے بعد اگر خدا نخواستہ کسی عامل کوایسی ہنڈیا کا سامنا کرنا پڑجائے۔ خواہ وہ اسپر حملہ آور ہویاکسی اور پر حملہ آور ہو ۔تو وہ عامل شہادت کی انگلی سے اس ہنڈیا کو کچھ پڑھے بغیرصرف اشار ہ کرکے یہ کہے کہ جس طرف سے آئی ہو، اسی طرف واپس پلٹ جاؤ تو وہ ہنڈیااس جادو گر پر پلٹ جاتی ہے اور اسے بچنے کا موقعہ بھی نہیں دیتی ۔


بکری کی سری سے جادو: بعض عملیات ایسے ہیں جوجادو گر بکرے کی سری پر کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بیماری اور ہلاکت کے ہوتے ہیں۔ یہ سری قبر میں دفنائی بھی جاتی ہے اور ویرانے یامطلوب کے راستے میں میں پھینکی بھی جاتی ہے ۔

گدھے کے چمڑے پر عمل : ہلاکت اور بیماری کے بعض عملیات گدھے کے چمڑے پر کئے جاتے ہیں ۔ گدھے کے چمڑے پر دماغ کو متأ ثر ، ماؤف یاخراب کرنے والے اور کسی کی محبت میں دیوانہ بنانے والے عملیات زیادہ کئے جاتے ہیں ۔
الوکے خون سے : بیماری اور ہلاکت کے بدترین سحری عملیات میں سے ایک یہ ہے کہ جادوگر الوکے خون سے کاغذ پر تعویذ لکھ کر استعمال میں لاتاہے ۔ الوکے خون سے محبت اور تسخیرِ خصوصی کے عملیات بھی کئے جاتے ہیں ۔
الوکی کھال سے:الوکے خون کی طرح اس کی چمڑی پر بھی تعویذ لکھا جاتاہے اور اسے بھی متعدد مقاصد میں استعمال کیاجاتاہے ۔
ماہواری کاخون : تسخیر ومحبت کے عملیات میں جادوگر، عورتوں سے ان کی ماہواری کا خون منگواکر اسپر عمل کرتے اور اسے جلاکر اس کی راکھ شربت میں ملا کر خاوند (یا مطلوبہ شخص ) کوپلا نے کیلئے کہتے ہیں ۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive