Tuesday 12 September 2017

جنات کے آگ سے پیدا ہونے پر ایک شبہ اور اس کا جواب

جنات کے آگ سے پیدا ہونے پر ایک شبہ اور اس کا جواب  
اس پر یہ اعتراض ہو سکتا ہے کہ آگ میں اتنی زیادہ خشکی ہو تی ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے آگ میں زندگی کا پیدا ہونا مشکل ہے جبکہ زندگی کے وجود کے لیے رطوبت درکار ہوتی ہے اسی طرح اس کے لیے ایک مخصوص ڈھانچہ اور روح جس کو نفس بھی کہتے ہیں ناگزیر ہوتی ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض اپنی جگہ درست ہے لیکن اللہ تعالیٰ یہ قدرت حاصل ہے کہ وہ اس آگ میں اتنی مقدار میں رطوبت فراہم کر سکتا ہے جس سے آگ میں زندگی پیدا ہو سکے اس لیے کہ پانی اور آگ کا اجتماع محال اور مشکل چیز نہیں اگر یہ دیکھنا ہو تو گرم پانی کو دیکھیے کہ وہ آگ کے اجزاء سے گرم ہوتا ہے اور یہ اجزاء پانی کے اجزاء میں مدغم ہو جاتے ہیں اسی لیے گرم پانی جب ہوا میں ہوتا ہے تو آگ کے اجزاء لطیف شکل اختیا رکر کے پانی سے جدا ہوجاتے ہیں اور پانی اپنی پہلی سی خنکی کی طرف لوٹ آتا ہے کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جو بھاپ اوپر کو اٹھتی ہے وہ اس لیے کہ آگ کے اجزاء بھی اوپر کو اٹھتے ہیں کیوں کہ آگ کے اجزاء خفیف ہوتے ہیں اورخفیف چیز میں اوپر اٹھنے کی قوت ہوتی ہے اور پانی بھاری ہوا کرتا ہے اس لیے کہ اس میں نیچے آنے کی قوت ہوتی ہے ہر چند کہ بھاپ میں رطوبت کے اجزاء ہوتے ہیں لیکن اس میں زیادہ تر آگ ہی کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو مرطوب اجزاء پر غالب ہو کر ان کو بھی اپنے ساتھ اپنے اوپر ساتھ اوپر لے جاتی ہیں اور آبی اجزاء کو اپنی لطافت کے حکم میں کر دیتے ہیں اس طرح پانی اور آگ کے اجتماع کی جو بات ہم نے کہی بالکل ثابت صیح ہو جاتی ہے جب یہ کلیہ صیح ہو گیا تو یہ بات محال نہیں رہی کہ اللہ تعالیٰ رطوبت کے کچھ اجزاء آگ میں پید ا کرتا ہے جس سے آگ میں زندگی آجاتی ہے ان اجزاء کا ڈھانچہ اور روح سے کوئی تعلق نہیں اس لیے کہ آگ بذات خود ڈھانچہ رکھتی ہے اور اس کی روح ہو ا ہے 
جنات کے آگ سے پیدا ہونے پر ایک شبہ اور اس کا جواب  
General Help
+923357764997
+923457818315

Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive