Saturday 16 September 2017

کیا انسانوں اور جنّات میں شادی بیاہ ممکن ہے؟

کیا انسانوں اور جنّات میں شادی بیاہ ممکن ہے؟
کیا انسانوں اور جنّات میں شادی بیاہ ممکن ہے

ہمیشہ یہ بات سننے میں آتی ہے کہ کہ فلاں آدمی نے جنّ عورت سے شادی کی یاں فلاں عورت نے جنّ مرد سے شادی کی ہے علامہ سیوطی ؒ نے بہت سے بزرگوں سے ایسے واقعات بیان کیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے جنّوں اور انسانو ں میں شادیاں ہوئی ہیں علامہ ابن تیمیہ نے اپنی کتاب مجموع الفتاویٰ میں لکھا ہے کہ ”کبھی کبھی انسان اور جنّات آپ میں شادیاں بھی کرتے ہیں ان سے اولاد بھی ہوتی ہے یہ بات بہت مشہور ہے“ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب انسان اپنی بیوی سے ہم بستری کرتا ہے اور بسم اللہ نہیں پڑتا تو شیطان اس کی بیوی سے مجماعت کرتا ہے لیکن اس حدیث کی کوئی روایت درج نہیں ہے ایک اور روایت حضرت ابن عباسؓ سے آپ ؓ فرماتے ہیں اگر آدمی حیض میں اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے تو شیطان اس کی بیوی سے صحبت کرنے میں سبقت لے جاتا ہے بیوی حاملہ ہو جاتی ہے اور اس سے اولاد میں ہیجڑا پیدا ہوتا ہے نبی اکرم ﷺ نے انسانوں کو جنّات کے ساتھ شادی کرنے سے منع فرمایا ہے اس لیے مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ جنّات کے ساتھ شادی نہ کریں فقہاکرام نے جنّات کے ساتھ شادی سے منع کیا ہے مالک ابن انس ؓ سے پوچھا گیا کہ ایک جنّ ہمارے ہاں کی ایک لڑکی کو شادی کی دعوت دے رہا ہے اس کی خواہش یہ ہے کہ وہ حلال طریقہ سے کرے حضرت مالک ابن انس ؓ نے جواب دیا کہ یہ جائز تو ہے مگر مجھے اس بات میں فساد کا شبہ ہے کہ کوئی مسلمان عورت حاملہ ہو اور اس سے پوچھا جائے کہ تمہارا شوہر کون ہے؟ وہ جواب دے کہ جنّ پھر اس سے اسلام میں فساد برپا ہو“اس تحقیق کے باوجود تاریخ میں ایسے بہت سارے واقعات ملتے ہیں کہ جنّات اور انسانوں میں شادیاں ہوئی ہیں بزرگ فرماتے ہیں جنّات نے انسانوں سے انکا روپ دھار کر ہی شادیاں کی ہوئی ہوتی ہیں 
اس بات کو قاضی جلال الدین احمد بن قاضی حسام الدین رازی ؒ جیسے معتبر بزرگ بھی مانتے ہیں  
Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive