Monday 4 September 2017

کیا جنات وجودرکھتے ہیں؟.

  کیا جنات وجودرکھتے ہیں؟
کیا جنات وجودرکھتے ہیں
  جنات پر گفتگوشروع کرنے سے پہلے ہمیں ان کا وجود ثابت کرنا ہوگا ۔اس لئے کہ آجکل مغربی تعلیم وتہذیب سے آلودہ بعض عناصر سرے سے جنات کے وجود ہی سے انکار ی ہیں۔
مغرب زدہ یہ ممی ڈیڈی طبقہ بڑے دھڑلے سے جنات کے وجود کا انکار کرتاہے کیونکہ ان کے مغربی آقاؤں کے نظامِ تعلیم میں اسے تسلیم نہیں کیا جارہا ۔
حالانکہ دنیا کا ہر دین ودھرم ، ہرتہذیب ، ہرسماج اور ہرقوم ہرزمانے میں جنات کا وجوومانتی آئی ہے۔ اور آج بھی مان رہی ہے ۔
آسمانی مذاہب میں سے مسلمان ،عیسائی اور یہودی ہوں یامشرکین میں سے قدیم زمانہ کے عرب اور ہندی اور عصرِ حاضر کی دومشرک اقوام ہندو یابدھ مت ہوں، ان میں سے ایک قوم بھی جنات کے وجود سے انکارنہیں کرتی ۔ جس نصرانی اور یہودی تہذیب کی چکا چوندسے مرعوب ہوکر غلاموں کی یہ تیسری نسل آج پاکستان میں بیٹھ کر ، مسلمانوں میں بیٹھ کر جنات کے وجودسے انکار کررہی ہے، ان یہودیوں اور عیسائیوں کی تمام مذہبی کتب جنات کے وجود کے اعتراف سے بھری پڑی ہیں۔
خالق کیا کہتاہے:۔
جولوگ جنات کے وجود کا انکارکرتے ہیں ، ان کے جواب کے لئے سب سے پہلے تو ہم اس ہستی کی طرف رجوع کرتے ہیں جس نے بروبحر کی تمام مخلوقات کو پیدافرمایا ہے۔ اگر انہوں نے جنات کی تخلیق سے انکار فرمایا ہے تو ہمیں ان کا وجود ثابت کرنے پر کوئی اصرار نہیں ہو گا۔ بلکہ اگر انہوں نے جنات کا ذکر نہ کیا ہوتب بھی ہم یہی سمجھ کر خاموش ہو بیٹھیں گے کہ ممکن ہے یہ کوئی مستقل مخلوق نہ ہو بلکہ جہالت اور وہم پر ستی کے مارے گنوار انسانوں کی محض ذھنی اختراع ہو۔
لیکن اگر انہوں نے جنات کی تخلیق کا ذکر کیا ہے تو پھر ہمیں ان کا وجود ماننے سے انکار نہیں ہوسکتاکہ وہ ہستی ہمارے ساتھ جھوٹ نہیں بول سکتی ۔
قرآنِ حکیم کا جب ہم مطالعہ کرتے ہیں تو اس میں مجموعی طور پردرجنوں بار جنات (اور شیاطین )کا تذکر ہ ملتاہے ۔ ایک مخلوق کا اتنی بار تو کجا محض ایک بار بھی ذکر کرنا اس کے وجود کوماننے کے لئے کافی ہے ۔ لیکن ہم محض اس پر اکتفاء نہیں کر تے بلکہ آگے چل کر قرآن کی زبانی جنات کے وجود ، ان کے تخلیقی مادے ، ان کے باشعور ہونے ، شرعی احکام کا مکلف ہونے اور حتی کہ آخرت کے دن انسانوں کے ساتھ ساتھ ثواب وعذاب اور جنت وجہنم کا مستحق ہونے کا بھی تذکرہ کریں گے ۔
کتنی حیرت کی بات ہے کہ انسانوں کے علاوہ وہ واحد مخلوق جوایمان وکفر ، اطاعت وانحراف اور نیکی وبدی پر آخرت کے روز باقاعدہ جوابدہ ہے ، اس کے وجود سے انکار کیا جارہا ہے ؟
جنات کا مادۂ تخلیق:۔
قرآنِ کریم نے انسانوں کی طرح قدم قدم پرجنات کی نہ صرف یہ کہ تخلیق کاذکر کیا ہے بلکہ ان کے مادۂ تخلیق کا بھی خصوصیت سے ذکر فرمایا ہے۔
چنانچہ سورۃ الرحمن (آیت نمبر ۱۵) میں ارشاد ہے
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
سورۃ الحجر (آیت نمبر ۲۷) میں ارشادہے
اور اس سے پہلے ہم نے جنات کو لوکی آگ سے پیدا فرمایا ۔
مادۂ تخلیقِ جنات کا ثبوت حدیث سے :۔
حضرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ حضوراقدسﷺ نے ارشاد فرمایا :۔
خُلِقَتِ الْمَلَاءِکَۃُ مِنْ نُّوْرٍوَّخُلِقَ الْجَآنُّ مِنَ النَّارِوَخُلِقَ اٰدَمُ مِمَّاوُصِفَ لَکُمْ ۔
فرشتوں کونورسے ، جنات کو آگ سے اور آدم ؑ کواس چیز سے پیدا کیا گیا جوتمہیں بتادی گئی ہے (صحیح مسلم شرح نووی : ۱۸/۱۲۳)۔
اس حدیث مبارک میں حضورﷺ نے فرشتوں ، انسانوں اور جنات ، تینوں مخلوقات کے مادۂ تخلیق کا الگ الگ ذکر فرماکر یہ بھی واضح فرمادیا کہ یہ تینوں الگ الگ اور زندہ مخلوقات ہیں۔
انسان اور جنات کا مادۂ تخلیق:۔
صرف حدیث شریف میں ہی نہیں بلکہ قرآنِ حکیم میں بھی کئی مقامات پر انسانی اور جناتی مادۂ تخلیق کا ذکر فرمایا گیاہے۔ اور مذکورہ بالا حدیث شریف میں انہی آیات کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے انسانی مادے کا واضح ذکر نہیں فرمایا ۔ چنانچہ ارشادباری تعالیٰ ہے: ۔
انسان کو پکی ٹھیکری جیسی مٹی سے پیدا کیا اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیداکیا۔
(الرحمن : ۱۵ ۱۴)۔
دوسرے مقام پر شیطان کا اقرار دھراتے ہوئے ارشادہے

آپ نے مجھے آگ سے پیدا فرمایا ہے اور اسے (آدم کو)مٹی سے پیدا فرمایا ہے

الاعراف:۱۲)۔
پہلے کون پیدا ہوا؟ انسان یاجنات؟
نہ صرف جنات کی تخلیق اور مادۂ تخلیق کے حوالے سے قرآنِ حکیم اور احادیث مبارکہ میں جنات کا ایک مستقل مخلوق کی حیثیت سے ذکر آتاہے بلکہ قرآنِ مجید اور احادیث مبارکہ میں اس کی بھی صراحت ملتی ہے کہ جنات کو اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق سے برسوں پہلے پیدا فرمایا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے :۔
اور ہم نے انسان کو پکی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا اور اس سے پہلے جنات کو لوکی آگ سے پیدا کیا) (الحجر: ۲۷۔۱۶)۔
General Help
+923357764997
+923457818315

Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive