Tuesday 12 September 2017

جنات کیا ہے اور جنات کی حقیقت

 جنات کیا ہیں 
جنات کیا ہے اور جنات کی حقیقت 
انسان اور فرشتوں کے علاوہ جنات ایک دوسری دنیا کا نام ہے انسانوں اور جنات میں ایک چیز مشترک ہے کہ دونوں سمجھ بوجھ کی صفت رکھتے ہیں دونوں میں اچھے برے راستہ کو منتخب کرنے کی صلاحیت موجود ہے جنات انسانوں سے چند چیزوں میں مختلف ہیں ان میں سب سے اہم چیز یہ کہ جن کی حقیت انسان کی حقیقت سے مختلف ہے جن کو جن اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ آنکھوں سے اوجھل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی سورۃ اعراف میں ارشاد فرمایا ہے کہ ’وہ اور اس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے‘ آیت 27
جنات کی حقیت 
اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کریم میں خبر دی ہے کہ جنات آگ سے پید ہوئے ہیں چنانچہ سورۃ الحجر میں ارشاد فرمایا ہے کہ 
اور اس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پید ا کر چکے تھے 
اور سورۃ الرحمن میں ارشاد ہوا
اور جنوں کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا۔ آیت 15
مشہور اسلامی کتاب البدایہ و النہایہ میں ابن عباس، عکرمہ، مجاہد اور حسن نے کہا کہ مارج میں نار سے مراد شعلہ کا کنارہ ہے اور اور روایت میں ہے کہ خالص اور عمدہ آگ سے پیدا کیا صفحہ 59

امام نووی نے شرح مسلم میں فرمایا ہے کہ مارج سے وہ شعلہ مراد ہے جس میں آگ کی سیاہی کی آمیزش ہو 

General Help
+923357764997
+923457818315

Share:

0 comments:

Post a Comment

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive