Monday 4 September 2017

جادوکی مقاصد

 جادوکی مقاصد
 جادوکی مقاصد
جادومیں جادوگر کا یاجادو کروانے والے شخص کا ہدف یاتو مطلوبہ شخص کی جان ہوتی ہے یا مال ۔ اس طرح جادوکی بنیادی دوہی قسمیں بنتی ہیں ۔لیکن آگے ان دواقسام کی شاخیں اتنی پھیل جاتی ہیں کہ ہمیں ان تمام شاخوں کو جادو کی الگ الگ قسم کے طور پر ذکر کرنا پڑتاہے ۔ معالج کوچاہئے کہ مسحور کی ذات اور جان سے تعلق رکھنے والی تمام اقسام کوایک طبقے میں جبکہ مال سے تعلق رکھنے والی اقسام کودوسرے طبقے میں رکھ کر ہرقسم کا الگ الگ طریقہ سے علاج کرے ۔

مسحور کی ذات اور جان پر جادو


جس جادو میں مسحور شخص کی ذات کوٹارکٹ کیاگیا ہووہ ذیل کی چند اقسام میں سے ایک ہوسکتاہے ۔


ہلاکت کاجادو:  اس میں مسحور شخص کی جان کو شدید خطرہ ہوتاہے ۔ اوربروقت علاج نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوسکتی ہے ۔


بیماری کا عمومی جادو:  اس میں آدمی کوکبھی کوئی بیماری لاحق ہوتی ہے ، کبھی دوسری ! ایک بیماری سے جان نہیں چھوٹتی کہ دوسری سرپہ سوار ہوجاتی ہے ۔


خصوصی بیماری کاجادو :  اس میں مسحورپر کوئی خاص بیماری مسلط کردی جاتی ہے ۔اس کی بنیادی علامت یہ ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آتے ہیں جبکہ مریض کو بیماری حقیقت میں لاحق ہوتی ہے ۔ ایسے مریض کا اگر روحانی علاج نہ کرایا جائے اور جادو کا توڑنہ کرایا جائے تو وہ بیماری کسی دواسے ٹھیک نہیں ہوتی ۔


نزیف کا جادو:  خواتین پر بعض دفعہ ایسا جادو کیا جاتاہے کہ ان کی ماہواری رکتی ہی نہیں۔ ہارمونز کی تمام دوائیں بے کارہو جاتی ہیں اور کوئی علاج ان پر کار گر نہیں ہوتا۔


ایام کی بندش کا جادو:  بعض خواتین کے ایام جادو کے ذریعے بند کردئیے جاتے ہیں جس سے ان کے جسمانی نظام میں طرح طرح کی پیچیدگیاں اور تکلیفیں ابھر آتی ہیں ۔ نلوں اور کمر میں درد رہنے لگتا ہے ، جسم پھولنے اور پھیلنے لگ جاتاہے اور مرض طول پکڑجائے تو مردوں کی طرح جسم پر بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ جبکہ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ اس صورت میں اولاد ہونا بالکل ناممکن ہوجاتاہے ۔


شادی کی بندش کاجادو:  بعض لوگوں پر ایسا جادو کیا جاتاہے کہ اول تو شادی اور رشتے کی طرف ان کا دھیان ہی نہیں جاتا اور لا پرواہی میں سالوں بیت جاتے ہیں ۔ یاکوشش کے باوجود مناسب رشتہ نہیں آتا۔ یارشتہ آجائے تو کسی ایک طرف سے بلاوجہ انکار ہوجاتاہے ۔ اور اگر کہیں بات پکی ہوجائے تو شادی تک نوبت پہنچنے سے پہلے ہی منگنی ٹوٹ جاتی ہے ۔


اولاد کی بندش کا جادو: بعض لوگوں پر رقابت یاحسد کے مارے لوگوں نے اولاد کی بندش کا جاود کروادیا ہوتاہے ۔ جس کی وجہ سے یاتوسرے سے حمل ہی نہیں ٹھہرتا ، یاحمل ٹھہر جائے تو کچھ عرصے میں ساقط ہوجاتاہے یا ایسی ایمرجینسی صورت حال پیش آتی ہے کہ ڈاکٹر ز فوری طور پر ڈی این سی (اسقاطِ حمل)کا مشورہ دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔


اولاد کی زندگی پر جادو: بعض لوگوں پر جادو اس قسم کا ہوتاہے یا بعض جگہ اولاد کی بندش کا جادو اپنا اثر یوں دکھا تاہے کہ اولاد زندہ پیدا ہوبھی جائے تووہ زندہ رہتی نہیں ۔

خوف اور اندیشے کا جادو: بعض لوگوں پر اس طرح کا جادو ہوتاہے کہ ان پر ایک انجانا خوف ہروقت طاری رہتا ہے ۔ وہ کسی ان دیکھی مصیبت کے اندیشے میں ہروقت مبتلارہتے ہیں۔ دل بیٹھنا ، دل اڑنا ، رونے کودل چاہنا وغیرہ اسی جادو کی علامات ہیں ۔
حوادث ومصائب کا جادو: بعض دفعہ جادو کے ذریعے لوگوں پرطرح طرح کی مصیبتیں اور حوادث مسلط کردیئے جاتے ہیں۔ روزانہ کوئی نئی مصیبت منہ پھا ڑے سامنے آجاتی ہے ، آئے دن آدمی کا ایکسیڈنٹ ہوجاتاہے ۔
میاں بیوی کی نفرت کا جادو: جادوکے ذریعے بیوی کے دل میں خاوند کی اور خاوند کے دل میں بیوی کی نفرت بھی ڈالی جاتی ہے جوبڑھتے بڑھتے طلاق تک جا پہنچتی ہے ۔ قرآنِ حکیم میں عہدِسلیمانی میں جس جادوکے سیکھنے کا ذکر کیا گیاہے وہاں اللہ تعالیٰ نے صراحت فرمائی ہے کہ وہ لوگ ایساجادوسیکھتے تھے جس سے میاں بیوی میں تفریق کروا سکیں۔
ازدواجی وظیفے کی بندش: بعض دفعہ جادوکے ذریعے زوجین میں سے کسی ایک پر وظیفۂ زوجیت کی بندش کردی جاتی ہے ۔ خاوند پر ہوتو نارمل صحت کے باوجود بیوی کے پاس جاتے ہی اس کی مردانہ صلاحیت جواب دے جاتی ہے ۔ بیوی سے ہٹ جائے تواسے اپنے اندر مردانہ صلاحیت پوری طرح سے موجود نظر آتی

نفرت کا جادو: یہ بیماری بھی سب سے زیادہ عام ہے ۔لوگ بھائی بہنوں میں ، میاں بیوی میں، کاروباری شرکاء میں اور دیگر ایسے لوگو ں میں نفرت ڈالنے کیلئے جادو کا سہارا لیتے ہیں جوآپس میں شیروشکرہوتے ہیں ۔

گھر سے نفرت اور بیزاری کاجادو: کسی آدمی کو گھر سے نکالنا ہوتو اسپر بعض لوگ ایساجادو کروا دیتے ہیں کہ گھر میں آتے ہی اس کا دل گھبرانے لگتاہے جبکہ گھر سے باہر وہ بالکل ٹھیک رہتاہے ۔
دباؤاور کھچاؤکا جادو : بعض دفعہ مسحور شخص کوجادو کی وجہ سے ہروقت پٹھوں ، گردن ، سراور کند ھوں پر دباؤ یاکھچاؤکی کیفیت محسوس ہوتی ہے ۔
وسوسوں کا جادو: بعض لوگوں پر دماغی جادواس انداز کا کیا جاتاہے جس سے وہ طرح طرح کے وسوسوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ عام طورپریہ سحرجنات کی طرف سے ہوتاہے ۔ ایسے لوگ دن کااکثر حصہ باتھ روم میں گذار دیتے ہیں۔ استنجاء کرنے مین پوری ٹینکی خالی کردیتے ہیں اور پھر بھی یہ خدشہ ہوتاہے کہ ابھی صحیح استنجاء نہیں ہوا۔ ہاتھ د ھونے کھڑے ہوجائیں تو آدھ گھنٹہ ہاتھ ہی دھوتے رہیں گے ۔

مسحور کے مال پر جادو

جادوکی دوسری قسم وہ ہے جس میں مسحور کے مال کوٹارگٹ کیا جاتاہے ۔ اور اس جادو کے ذریعے کسی شخص کومالی پریشانی اورتنگدستی کا شکار کیاجاتاہے ۔ مالیاتی جادو میں عام طورپر درجِ ذیل قسم کے سحری عملیات سامنے آتے ہیں
گاہک کی بندش کا جادو : اس قسم کا جادو دکان ، فیکٹری ، شوروم وغیرہ پر کیاجاتاہے جس کے نتیجے میں یاتو اس دکان وغیرہ پر گاہک آتاہی نہیں ۔ اگر غلطی سے کوئی گاہک آنکلے تودکان، شوروم میں اسے ایسی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ وہ بھاگ کھڑا ہوتاہے یا اگر ایسانہ بھی ہوتو وہ اس دکان یاشوروم سے کوئی چیز خرید نہیں سکتا ۔ ایسے جادو میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ گاہک کوبازار سے اچھی کوالٹی اور سستے داموں مال بھی دینا چاہیں توبھی گاہک نہیں لیتا ۔ بلکہ حقیقت تویہ ہے کہ نہیں لے سکتا ۔
کاروبار کی بندش : کاروباری بندش کا دوسرا حملہ اس قسم کا ہوتاہے کہ آدمی کا اپنی دکان ، فیکٹری ،شوروم ورکشاپ وغیرہ میں جانے کودل ہی نہیں کرتا ۔ اور اگر چلاجائے تووہاں جاکر اسے یاغنودگی اور نیند طاری ہوناشروع ہوجاتی ہے ، یا طبیعت پر بوجھل پن طاری ہوجاتاہے یا ایسی گھبراہٹ طاری ہوتی ہے کہ وہ دکان سے یا دفتر سے باہر نکل جانے پر مجبورہو جاتاہے اور باہر نکل کراسے راحت وسکون کا احساس بھی ہوتاہے ۔
بلاوجہ کاروباری نقصان کاجادو: یہ پہلے دونوں قسم کے سحری حربوں سے زیادہ نقصان وہ قسم ہے ۔صرف گاہک کی آمدورفت میں رکاوٹ یا کاروبار میں دل نہ لگنے سے صرف اتنا نقصان ہوتاہے کہ آپ کی بِکری اور فروخت کم ہوئی ہے۔ لیکن اس قسم کے جادو میں یہ ہوتاہے کہ آپ کو مال میں گھاٹا اور خسارہ ہونا شروع ہوجاتاہے ۔
پہلی دوقسموں میں صرف اتنا نقصان تھاکہ روپیہ آنا بندہوتاہے مگر ان میں روپیہ ہاتھ سے نہیں جاتا ۔ لیکن اس قسم کے جادو میں روپیہ ہاتھ سے جانا شروع ہوجاتاہے ۔کبھی چلتے چلتے مشین بلاوجہ خراب ہوجائے گی ۔ کبھی مشین خراب نہیں ہوگی تو اس میں تیار ہونے والا مال خراب ہوجائے گا ۔ کبھی دکان پر پڑا ہوامال خراب ہوجائے گا ۔کبھی یہ ہوگا کہ کاروبار سے آمدن کم اور اسپر اخراجات بڑھنا شروع ہوجائیں گے اور یہ اخراجات سراسر غیر ضروری ہوں گے ۔
Share:

1 comment:

Kindly Report Dead or Broken link..

General Help
+923357764997
+923457818315

CONTECT US

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج

ہمارے متعلق شفا ء علی آن لائین تشخیص و علاج کی سروس  لوگو ں کے مسائل اور وقت کی ضرورت کے تحت شروع کی گئی دور درازکے  اور ایسے لوگ جو ...

Blog Archive